نقدی رقم (پیسوں) پر زکوۃ کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر ہمارے پاس کیش(نقدی) ہو تو کیا اس پر زکوۃ ہوگی

336 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! شروع سے ہی سونا چاندی کا استعمال مختلف مقاصد کےلیے چلا آرہا ہے، مثلاً ان سے زیورات، آلات، برتن وغیرہ بھی بنائے جاتے رہے ہیں اور انہیں بطور نقدی (کرنسی) بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ نقدی (کرنسی) ہونے کی حیثیت سے ان پر وجوب زکوٰۃ کے بارے میں اتفاق رائے موجود ہے اور اب چونکہ سونے، چاندی کی جگہ پیپر کرنسی نے لے لی ہے، اس لئے سونے چاندی پر قیاس کرتے ہوئے ان پربھی زکوٰۃ فرض قرار دی جائے گی۔
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمت میں فرق ہے تو کیا نقد کرنسی کو سونے کی قیمت پر لاکر اس سے زکوۃ نکالی جائے گی یا پھر چاندی کی قیمت پر لاکر۔ تو اس میں علماء کے مابین اختلاف ہے۔ بعض فقہا کا خیال ہے کہ نصاب زکوٰۃ کا تعین سونے سے کیا جائے گا، جبکہ دوسری طرف اہل علم کا موقف یہ ہے کہ نصاب زکوٰۃ کا تعین چاندی کے حساب سے کیا جائے گا۔ دونوں مؤقفوں میں دوسرا مؤقف کئی وجوہات کی بنیاد پر راحج معلوم ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص سونے کو معیار نصاب بناتا ہے تو اس کے اس اجتہاد پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں