نماز تراویح سنت رکعات سے زیادہ پڑھ لینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ نماز تراویح گیارہ رکعات (8+3) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہیں، لیکن اگر ہم اس سے زائد پڑھ لیتے ہیں تو کوئی حرج تو نہیں؟

300 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نماز تراویح کے حوالے سے آپ یہ بات نوٹ فرمالیں کہ نماز تراویح کی رکعات کے حوالے سے جو سنت کا اعتقاد رکھنا ہے وہ گیارہ کا ہی رکھنا ہے۔ باقی جہاں تک پڑھنے کی بات ہے تو وہ آپ کا جتنا دل چاہے، آپ پڑھ سکتی ہیں، زیادہ رکعات پڑھنے کی ممانعت نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں