روزے میں انسولین لگوانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا شوگر کے مریض روزے کی حالت میں انسولین لگوا سکتے ہیں؟

381 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! احتیاط اسی میں ہے کہ کسی بھی طرح کا انجیکشن سحری سے پہلے یا افطاری کے بعد ہی لگوایا جائے، لیکن اگرکسی مریض کی حالت خراب ہورہی ہو تو پھر ایسے انجیکشن لگوائے جاسکتے ہیں، جن کا تعلق صرف بیماری کے ساتھ ہوتا ہے۔ غذا کے ساتھ نہیں۔ لہٰذا اگرروزہ کی حالت میں شوگرکے مریض کی حالت غیرہورہی ہو تو وہ انسولین لگواسکتا ہے۔ ان شاءاللہ روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں